سابق ایس ایچ او تھانہ بادامی باغ کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل خارج

 سابق ایس ایچ او تھانہ بادامی باغ کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے سابق ایس ایچ او تھانہ بادامی باغ انسپکٹر عاصم جہانگیر کی بحالی کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کر دی مسٹرجسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ انسپکٹر عاصم جہانگیر نے ریلوے یونین سے ساز باز ہوکر ڈی ایس ریلوے کو گھر سے اٹھایا، انکوائری میں ایس ایچ او عاصم جہانگیر کو گناہ گار ہونے پر برطرف کیا گیا سروس ٹربیونل نے انسپکٹر عاصم جہانگیر کو خلاف قانون ملازمت پر بحال کیا،سابق ایس ایچ او عاصم جہانگیر کی بحالی کا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
اپیل خارج 

مزید :

صفحہ آخر -