پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت 

      پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی لڑکی کی والدہ درخواست گزار بختاور بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھاکہ نبیل نامہ شخص نے اس کی بیٹی کواغواء کرلیااور دھوکہ سے اس کے ساتھ شادی کرلی،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کروایاجائے،دوران سماعت عدالت میں لڑکی نے بیان دیا کہ اس نے نبیل کیساتھ پسند کی شادی کی ہے،اسے کسی نے اغواء نہیں کیا وہ اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے،جس پر عدالت نے لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
اجازت

مزید :

صفحہ آخر -