حکومتی اپیل پر جعلی دوائی بنانیوالی کمپنی مدعاعلیہان کو نوٹس، جواب طلب 

حکومتی اپیل پر جعلی دوائی بنانیوالی کمپنی مدعاعلیہان کو نوٹس، جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر بوفن کے نام سے جعلی دوائی بنانے والی کمپنی فلو فارما سوٹیکل اور دیگر مدعاعلیہان کو 28جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا پنجاب حکومت کی جانب سے اپیل میں موقف اختیارکیا گیا کہ لیہ میں بوفن کے نام سے فروخت کی جانے والی جعلی دوائی میڈیکل سٹور سے پکڑی گئی جسے بروفن ظاہر کرکے فروخت کیا جارہا تھا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے اس دوائی کو جعلی قرار دیا پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ نے فلو فارما سیوٹیکل کمپنی ودیگر ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا، فلو فارما سیوٹیکل کمپنی نے اس آرڈر کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی، ہائیکورٹ نے ایف آئی آر کے اندراج سے قبل مذکورہ کمپنی کا موقف سننے کا حکم دیا، قانون کے مطابق اندراج مقدمہ سے ملزم کا موقف سنناضروری نہیں، عدالت سے استدعاہے کہ اندراج مقدمہ سے قبل ملزم کا موقف سننے کا لاہورہائی کورٹ کے سنگل بنچ کاحکم کالعدم قرار دیا جائے۔
نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -