ہائیکورٹ،چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے کمیٹی بنادی،کمیٹی میں سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، لاء افسران اور درخواست گزار شامل ہوں گے،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے متعلقہ محکموں سے مشاورت کرے اور اپنی سفارشات تین ہفتے میں مکمل کرکے رپورٹ دے گی،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دئیے ہیں کہ عام آدمی کی چینی کے حصول میں مشکلات کا ادراک ہے،چینی کی قیمت کے تعین کا کیا طریقہ کار ہے عدالت کوبتایا جائے؟ فاضل جج نے مزیدکہا کہ افسران کو بتا دیں عدالت میں پوری تیاری کے ساتھ آیا کریں،دوران سماعت عدالتی حکم پر کین کمشنر پنجاب زمان وٹو عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹر یز کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،درخواست گزار کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔
کمیٹی تشکیل