اسلام آباد میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،چیف کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس فیصلہ کیا گیا،ہاؤسنگ سوسائٹیز،مارگلہ پہاڑوں پر قبضہ اور جنگلات کے تحفظ کے لیے پولیس چیک پوسٹس بنانے کی منظوری دیدی گئی،گزشتہ روز جمعہ کو چیف کمشنر عامر احمد علی کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے شرکت کی،اس موقع پر چیف کمشنر کی جانب سے بتایا گیا کہ سرکاری و غیر سرکاری زمینوں پر قبضہ روکنے اور قبضہ شدہ اراضی کی واہ گزاری کے لیے وزیراعظم عمران خان نے سخت ہدایات جاری کی ہیں،اور اس کے پیش نظرریاستی اداروں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ڈی سی اور ایس ایس پی کی شرکت کے علاوہ سی ڈی اے افسران اور شعبہ لینڈ ریونیو کے افسران کی بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اس موقع پر چیف کمشنر نے کہا کہ آج سے بڑے پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف دوبارہ کاروائیاں شروع کی جائیں، اسلام آباد ہائی وے، مارگلہ کی پہاڑیوں اور گرین بیلٹس کے اطراف میں کارروائیاں کی جائیں، شعبہ لینڈ ریونیو کے معاملات سے متعلق زیر التواء مقدمات نمٹانے کے لئے تھانوں میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، کمیٹی میں پولیس اورشعبہ لینڈ ریونیو کے مستنداعلی افسران شامل ہوں گے، قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جہاں بھی قبضہ میں سرکاری عملہ ملوث پایا گیا پولیس ان کے خلاف بھی فوری کارروائی کرے، ما
وزیر اعظم ہدایت