اقوام متحدہ کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے،مشال ملک 

    اقوام متحدہ کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے،مشال ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے اقوام متحدہ سے پاکستان کا رابطہ خوش آئند ہے، اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں مشال ملک نے کہا کہ کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔ اقوام متحدہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کی رہائی کے لئے اقدامات اٹھائے۔ یاسین ملک کی جسمانی اور ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے۔ بھارت حریت قائدین کا عدالتی قتل یا عمر قید کے ذریعے تحریک آزادی کی آواز دبانا چاہتا ہے۔ حکومت پاکستان حریت قیادت کی رہائی کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔
مشال ملک

مزید :

صفحہ آخر -