حکومت کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، فیصل سلطان
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ابھی تک کورونا ویکسین خریداری کی صحیح تاریخ واضح نہیں لیکن جلد ہی دستیاب ہوجائے گی حکومت عوام کیلئے ویکسین کی جلد دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں معاون خصوصی نے کہا کہ چین میں مقیم مینوفیکچررز سینووک اور کین سینو بایولوجکس کے حوالے سے روس کے ساتھ حتمی بات چیت کر رہا ہے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حکومت چین سے ویکسین حاصل کرنے کیلئے موثر انتظامات کر رہی ہے اور اس کیلئے افرادی قوت کی بھی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ19ویکسین کے کلینیکل ٹرائل بھی اطمینان بخش طریقے سے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ چین نے کووڈ 19 کے بعد نازک صورتحال میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ چین پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کررہا ہے مزید برآں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نیکویکس کے ذریعے توقع کی جاتی ہے کہ پاکستان کی 20فیصد آبادی کو مفت ویکسین ملیں گی۔
فیصل سلطان
