کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، انڈیکس میں 116.42پوائنٹس کمی، ڈالر 20پیسے مزید مہنگا

  کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، انڈیکس میں 116.42پوائنٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اکنامک  رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس116.42پوائنٹس کی کمی سے45868.04پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور59.33فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب1کروڑ48لاکھ روپے کی کمی ہوئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 28.98فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46115.10پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں  اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی جاری ہونے کی ضمن میں غیرو اضح صورتحال سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب46ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی اور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس45693پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب  آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس116.42پوائنٹس کی کمی سے45868.04پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس87.18پوائنٹس کی کمی سے19060.98پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72.94پوائنٹس کی کمی سے31840.92پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر391کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ232میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب34ارب32کروڑ64لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب15ارب31کروڑ16لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت411روپے کے اضافے سے10890روپے اورآئی سی آئی پاکستان17.03روپے کے اضافے سے859.08روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 25روپے کی کمی سے6575روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 23.52روپے کی کمی سے 1427.08روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے160.60روپے سے بڑھ کر160.80روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے بڑھ کر160.90روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے اور قیمت فروخت160.80روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید193.80روپے سے بڑھ کر194.50روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر196روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218.50روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت600روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار800روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت25ڈالرکی کمی سے 1845ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت600روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار800روپے اوردس گرام سونے کی قیمت514روپے کی کمی سے 96ہزار708روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -