نیویارک،بینک فراڈ،دھوکہ دہی پرپاکستانی شہری کو عمر قید کی سزا 

نیویارک،بینک فراڈ،دھوکہ دہی پرپاکستانی شہری کو عمر قید کی سزا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک،اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی شہری کو نیویارک میں بنک فراڈ،عدالت سے دھوکہ دہی اور فرار ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے،گجرات کے رہائشی ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عدالت سے نرمی کی اپیل بھی کی تاہم پہلے تین سال پھر فرار ہونے کے جرم میں کنیڈا سے گرفتار کرکے بیس سال کی سزا کا حکم دیدیا گیا،گھر،گاڑی اور دیگر ملکیتی سامان بھی ریاست نے قبضہ میں لے لیا ہے،معلومات کے مطابق پاکستانی شہری سید علی رضا جو کہ نیویارک اور این جے کے نام سے معروف تھے انہیں 2018میں بنک فراڈ،کریڈٹ کارڈ چوری،عوام سے دھوکہ دہی اور اپنی شناخت چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،ملزم پر دھوکہ دہی سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کی معاونت کا بھی الزام تھا،اس حوالہ سے ملزم سید علی رضا نے نیویارک کی مقامی عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے عدالت سے نرمی کی بھی درخواست کی تھی۔
پاکستانی کوسزا

مزید :

صفحہ آخر -