حج 2021ء پالیسی نہ آنے سے مایوسی بڑھنے لگی، لاک ڈاؤن کے باعث سعودیہ کی ہوٹل ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ کی صنعتیں تباہ ہو چکیں 

  حج 2021ء پالیسی نہ آنے سے مایوسی بڑھنے لگی، لاک ڈاؤن کے باعث سعودیہ کی ہوٹل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (میاں اشفاق انجم سے) سعودی حکومت کی طرف سے حج2021ء کی پالیسی نہ آنے کی وجہ سے مایوسی بڑھنے لگی جبکہ خدشات جنم لینے لگے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے سعو دیہ کی ہوٹل، ٹرانسپورٹ اور کیٹرنگ کی صنعتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ایئر لائنز آپریشن کی معطلی، عمرہ بند ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کی سعودی عرب جانیوالی ایئر لائنز کو شدید مالی بحران کا سا منا ہے۔ پاکستان کی ٹریول، عمرہ اور جج ٹریڈ دیوالیہ کا شکار ہے۔ عمرہ کیلئے 18تا 50 سال کی لازمی شراط اور مہنگا ترین پیکیج اور سخت ترین ایس او پیز کی وجہ سے کوئی پاکستانی عمرہ کیلئے جانے پر تیار نہیں۔گزشتہ برسوں میں اب تک 10 لاکھ افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر لیتے تھے۔ پاکستان میں سرکاری سطح پر بکنگ مکمل کر کے پرائیویٹ حج کی بکنگ جاری ہو تی ہے۔سعودی حکومت کی طرف سے31مارچ کے بعد دُنیا بھر کی ایئر لائنز کیلئے آپریشن کی بحالی کے اعلان کے بعد موجودہ عمرہ سیزن عملاً کلوز ہو چکا ہے۔نومبر میں سعودی وزارت حج دُنیا بھر سے آنیوالے عازمین کیلئے اسلامی ممالک کیساتھ حج کا ایم او یو سائن کرتی ہے اور کوٹہ الاٹ کرتی ہے۔ اب جنوری2021ء ختم ہو رہا ہے سعودیہ نے اب تک کسی قسم کی تیا ر ی شروع نہیں کی اور نہ حج پا لیسی 2021ء کا اعلان کیا ہے،یہی صورتحال وزارت مذہبی امور پاکستان کی ہے جہاں کروڑوں روپے کے دفتری اخراجات،ملک بھر کے حاجی کیمپو ں کے اخراجات ملازمین کی کروڑوں کی تنخواہوں کیساتھ جدہ، مکہ، مدینہ میں لاکھوں ریال کی ماہانہ تنخواہوں کے اخراجات کے بارے میں عملاً کچھ نہیں ہو رہا، ہر آنیوالے دن میں ما یوسی بڑھ رہی ہے اور خدشات جنم لے رہے ہیں۔ مارچ2020ء سے 20 جنور ی 2021ء تک ٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈ سے وابستہ سیکڑوں دفاتر بند اور ہزاروں افراد بیروز گا ر ہو چکے ہیں۔ ٹریول ٹریڈ کیساتھ عمرہ و حج ٹریڈ کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے، اب تک حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف کا اعلان کیا گیا اور نہ ٹریول، عمرہ، حج ٹرید کی نمائندگی تنظیمیں ریلیف دلانے میں کامیاب ہو سکی ہیں۔ سب سے زیادہ تشویش عمرہ کے 18تا50 سال کی لازمی شرط ختم نہ ہونے کی وجہ سے پائی جا رہی ہے، اگر سعودیہ محدود حج2021ء کا اعلان کرتا ہے اور 18تا50 سال کی شرط ختم نہیں کرتا تو عمرہ کی طرح پاکستان سے حج پر بھی کوئی نہیں جائیگا کیونکہ پاکستان سے سرکاری سطح پر جانیوالوں میں 95 فیصد کی عمر50 سا ل سے اوپرہوتی ہے اور پرائیویٹ سیکٹر میں 15 سال سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی پرائیویٹ سیکٹر کے حج آرگنائزر میں 90فیصد حج آرگنائزر جو حج منظم میں ان کی عمر یں بھی50 سا ل سے زائد ہیں سب سے زیادہ مایوسی حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہے،کیونکہ جدہ، مکہ، مدینہ منورہ سمیت وزارت مذہبی امور لاعلم ہے،حج ہو گا یا نہیں، کتنا کوٹہ ہو گا۔ سرکاری و پرائیویٹ کی تقسیم کیا ہو گی، ہر آنیوالے دن میں اضطراب بڑھ رہا ہے۔
حج رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -