پٹرول مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، ابتک 1482غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے حکم پراسمگلڈ پیٹرول اور غیرقانونی پمپس کارروائیوں میں 11 جنوری سے اب تک 1482غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کردیئے گئے،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پراسمگلڈ پیٹرول اور غیرقانونی پمپس کیخلاف ایکشن جاری ہے، 11جنوری سے اب تک 1482غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کئے گئے اور تقریبا 30لاکھ لیٹر پیٹرول،ایک کروڑ لیٹرغیرقانونی ڈیزل قبضے میں لیاگیا،ملک بھرمیں 21جنوری کو110غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کی گئی، جس میں پنجاب میں 92،کیپی میں 23،سندھ میں 4غیرقانونی پمپس سیل کئے گئے۔
پٹرول مافیا