گلستانِ جوہر میں مبینہ مقابلہ، ڈکیت گروہ کے 3ملزمان گرفتار

گلستانِ جوہر میں مبینہ مقابلہ، ڈکیت گروہ کے 3ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مبینہ مقابلے کے بعد3ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان کے دیگر 4 ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گلستانِ جوہر بلاک 11 کے قریب بنگلے میں ڈکیتی کی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔گرفتار ملزمان کا تعلق ہنڈا سوک گینگ سے ہے، یہ گینگ عرصہ دراز سے وارداتیں کر رہا ہے۔گرفتار ملزمان میں وسیم عرف کمانڈو، جاوید شفیق اور امین شامل ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلستان جوہر کے قریب 7 ڈاکوؤں کے واردات کرنے کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر پہنچی، جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکوؤں کا گرفتارکرلیا گیا جبکہ چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث وائٹ کرولا گینگ سے ہے۔ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک کلاشنکوف، چار پستول سمیت موبائل فون، لیپ ٹاپ، جیولری، کیمرے اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال اور کراچی کے دیگر علاقوں میں واقع بنگلوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -