کراچی میں آج سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان

  کراچی میں آج سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج(ہفتہ) سے سردی کی نئی لہر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے شدید سرد ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ہفتہ سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے، شہر میں بلوچستان سے نیا موسمی سسٹم داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقے شدیدسردہواؤں کے زیراثررہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد  اور مغربی سمت سے 19کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

مزید :

صفحہ آخر -