اعجاز جاکھرانی کی ضمانت  میں 9فروری تک توسیع 

  اعجاز جاکھرانی کی ضمانت  میں 9فروری تک توسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق کیس میں مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی قبل از گرفتاری کی ضمانت میں 9فروری تک توسیع کر دی ہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں مشیر جیل خانہ جات کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی کو9 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔وکیل مشیر جیل خانہ جات نے اعجاز جاکھرانی کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز جاکھرانی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف تین انکوائریاں کر رہا ہے جبکہ ان کے خلاف سکھر میں ایک ریفرنس بھی دائر ہوچکا ہے۔ تین ماہ قبل نیب کورٹ سکھر نے فرد جرم بھی عائد کی تھی۔واضح رہے کہ نیب مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف تین انکوائریاں کر رہا ہے جبکہ ان کے خلاف سکھر میں ایک ریفرنس بھی دائر ہوچکا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -