میرپورخاص نیشنل پریس کلب کے وفد کی قادرمری سے ملاقات
میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص نیشنل پریس کلب کے وفد کی پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست رائس غلام قادر مری سے ملاقا ت، وفد میں نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب صدر فہد ملک اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی رضا رند سے ملاقات کی، ملاقات میں غلام قادر مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور سینٹ کے انتخابات میں اپنی نمائندگی کو کامیاب ہوکر ثابت کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ عمرکوٹ ڈسٹرکٹ میں پی ایس 52پر سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کو پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ نے شکست دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی پربھرپور اعتماد کرتی ہے، پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو غریب عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور غریب عوام کی خدمت کرتی ہے اور کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ کے ساتھ ناروا سلوک کرکے یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں کوئی کام نہیں کررہی ہے جبکہ وفاق کی یہ سوچ غلط ہے، ہماری جماعت کو عوام کل بھی چاہتی تھی اور آج بھی چاہتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ 80فیصد ریونیو سندھ دیتا ہے،مگر وفاق سندھ کے این ایف سی فنڈ کے پیسے کھا رہا ہے جس کی وجہ سے سندھ گورنمنٹ کو ترقیاتی اسکیم اور نوکری پیشہ افراد کو تنخواہ دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے وفاق سندھ کے ساتھ کررہا ہے اس کی وجہ سے سندھ کی انڈسٹری بند ہورہی ہے اور معیشت مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہوتی جارہی ہے،۔
