ملاوٹ شدہ دودھ اور گرانفروشی پر 21 افراد کو دھر لیا گیا 

ملاوٹ شدہ دودھ اور گرانفروشی پر 21 افراد کو دھر لیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے ملاوٹی دودھ کی فروخت اور گرانفروشی پر 21افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان‘ سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان‘ ڈائریکٹر محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے شاہ قبول‘ تہکال اور ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں دودھ فروشوں کی دکانوں میں چیکنگ کی۔ دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 16 دودھ فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ گرانفروشی 5 قصابوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹی دودھ کی فروخت کسی صورت قبول نہیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بار بار فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے دکانوں کو سیل کیا جائیگا اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔