پتنگ بازی اور ممنوعہ کیمکل ڈور فیکٹری پر چھاپہ،ملوث ملزم گرفتار
پشاور (کرائم رپورٹر) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ گلبرگ کی حدود چمبہ پیر روڈ میں پتنگ بازی اور ممنوعہ کمیکل ڈور کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے پتنگ بازی اور ممنوع کیمکل ڈور بنانے والی 8 عدد مشین،20 بنڈل دھاگہ اور 50 بوری دھاگہ میں استعمال ہونے والی کیمیکل برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزم کیمیکل ڈور بنانے اور سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جس سے شہریوں اوربالخصوص موٹر سائیکل سوراروں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ گلبر گ میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت کرچکا ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیرکو عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ گلبر گ کی حدود میں پتنگ بازی اور ممنوعہ کیمکل ڈور بنانے اور شہر بھر میں سپلائی کرنے والی فیکٹری موجود ہے جو دھاتی ڈور اور دیگر ممنوعہ ڈور کے کاروبار کرنے میں ملوث ہیں جس سے عام شہریوں کو بالعموم اورموٹر سائیکل سوار افراد کو بالخصوص نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس پر ڈی ایس پی کینٹ عنایت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ابراہیم خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گلبرگ کی حدود میں پتنگ بازی اور ممنوعہ کیمکل ڈور فیکٹری پر چھاپہ زنی کے دوران محمد ندیم ولد محمد صدیق کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے پتنگ بازی اور ممنوع کیمکل ڈور بنا نے والی 8 عدد مشین،20 بنڈل دھاگہ اور 50 بوری دھاگہ میں استعمال ہونے والی کیمیکل برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزم کیمیکل ڈور شہر بھر سپلائی کرنے میں ملوث ہے، جس سے شہریوں اوربالخصوص موٹر سائیکل سوراروں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت کرچکا ہے