مشیر ضیاء اللہ بنگش کا پشاور ریلوے سٹیشن کا دورہ 

مشیر ضیاء اللہ بنگش کا پشاور ریلوے سٹیشن کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کی ہدایت پر پشاور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور پشاور ریلوے اسٹیشن کی اپگریڈیشن، تزئین و آرائش، آٹومیشن اور ڈیجییٹلائزیشن منصوبے کے حوالے سے اسٹیشن کا جائزہ لیا. ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے پشاور نے مشیر وزیر اعلیٰ کو دورے کے موقع پرتفصیلی بریفنگ دی. اس موقع پر کنسلٹنٹس، ایم ڈی خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ علی محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل انکیوبیشن سنٹر پشاور، سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق اور دیگر افسران بھی ضیاء اللہ بنگش کے ہمراء تھے. بعد ازاں ضیاء اللہ بنگش کی زیرصدارت محکمہ ریلوے، محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا اور کنسلٹنٹس کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریلوے اسٹیشن کی اپگریڈیشن اور تزئین و آرائش کے منصوبے پرتفصیلی مشاورت کی گئی. اس موقع پر ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ پشاور ریلوے اسٹیشن کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ریلوے اسٹیشن بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے سمیت بی آر ٹی پشاور کے انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کو محکمہ ریلوے سسٹم میں لانچ کرنے، پشاور ریلوے اسٹیشن کی اپگریڈیشن اور مکمل تزئین و آرائش،ریلوے سسٹم کی آٹومیشن اور دفتری اُمور کو ڈیجییٹلائزڈ کیا جائے گاجس سے ریلوے سسٹم میں مزید بہتری آئے گی۔ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت محکمہ ریلوے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور محکمہ ریلوے کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں ریلوے سسٹم کو مزید بہتر کر کے ریلوے کو ایک بہترین ٹرانسپورٹیشن سسٹم بنایا جائے گا۔