نادار وں کیلئے رابطہ عالم اسلامی کے منصوبے لائق تحسین ہیں، نور الحق قادری 

 نادار وں کیلئے رابطہ عالم اسلامی کے منصوبے لائق تحسین ہیں، نور الحق قادری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کیلئے رابطہ عالم اسلامی کے فلاحی منصوبے لائق تحسین ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام پاکستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کے ریلیف پیکیج بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلیف پیکیج میں شمالی علاقہ جات میں غریب، نادار اور مستحق خاندانوں کیلئے لاکھوں روپے مالیت کی غذائی اجناس اور گرم کمبل شامل تھے۔ پیر نور لحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر کے محروم و مجبور لوگوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ خادم حرمین شریفین ملک سلیمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد عبد الکریم العیسیٰ نے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا سلوک کیا ہے۔ تقریب میں رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبد الرحمان بن زید، پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی، ڈاکٹر جمال ناصر، ریجنل ڈائریکٹر سعد مسعود الحارثی بھی شریک تھے۔
 نور الحق قادری