منشیات سمگلنگ اور منشیات  فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

منشیات سمگلنگ اور منشیات  فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ سربند اور تھانہ ارمڑ کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلنگ اور منشیات فروشی میں ملو ث چار ملزمان کو گرفتارکرلیا. جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جن کے قبضہ سے 12 کلو گرام سے زائد چرس اور 30 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے. پولیس نے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی تحویل میں لے لی ہے. تمام ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث افراد کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر ریاض خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند امتیاز عالم نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران تین ملزمان حشمت ولد عتیق سکنہ غریب آباد، ابراہیم ولد بوستان سکنہ سر بند اور حکیم خان ولد لیا قت خان سکنہ ماشوخیل بڈھ بیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 11 کلو گرام سے زائد چرس اور 30 گرام آئس برا ٓمد کر لی گئی. سر بند پولیس نے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی تحویل میں لے لی ہے.اسی طرح تھانہ ارمڑ پولیس نے ارمڑ کی حدود گڑھی باغبانان میں کار وائی کے دوران منشیات فروش حمید ولد عمل خان سکنہ باغبانان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ اور منشیا ت فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر تے ہوئے منشیات کو پہلے پشاور اور پھر دیگر اضلاع میں سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے