پشاور،جعلی مہروں کے ذریعہ تصدیق کرنیوالا جعلساز گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور،جعلی مہروں کے ذریعہ تصدیق کرنیوالا جعلساز گروہ کا سرغنہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی مہریں لگا کر تصدیق کر نے والے جعلساز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے سرکاری محکموں کی 26 عدد نقلی مہریں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ جس نے دوران تفتیش جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی مہریں  لگاکر تصدیق کر نے میں ملو ث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عمرا ن خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ایک منظم جعلساز گروہ جو جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی مہریں لگاکر دستاویزات کی تصدیق کر نے میں ملو ث ہے جو مبینہ طور پر جعلی مہریں دستاویزات وغیرہ بنانے کا غیر قانونی کام کرتا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ علی سید خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ بروقت کارروائی کر تے ہوئے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود نزد سائنس سپیریئر کالج، ایک مکان پر چھاپہ لگا کر جعلی دستاویزات  وغیرہ بنانے والے گروہ کے سرغنہ شاہ جہان ولد حشمت علی سکنہ سائنس کالج کو گرفتار کرلیا۔ جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندھی پر اس کے قبضے سے مختلف سرکاری محکموں کی 26 عدد مہریں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ جس نے دوران تفتیش جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی مہریں لگاکر تصدیق کر نے میں ملو ث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔