کوالالمپور پی آئی اے واقعہ، مسافروں کا رہ جانیوالاسامان پہنچا دیا گیا

کوالالمپور پی آئی اے واقعہ، مسافروں کا رہ جانیوالاسامان پہنچا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالا لمپور(فاروق ڈوگرسے)ملیشیا میں قومی ائیرلائنز پی آئی اے کی جس پرواز کو حکام نے روک لیا تھا اس پرواز کے مسافروں کو ایمراٹس ایئر لائن کی پرواز کی ذریعے روانہ کیا گیا تھا، ایمراٹس ایئر لائن پی آئی اے کے مسافروں کا سامان جان بوجھ کر کوالا لمپور ائیرپورٹ پر چھوڑ آئی تھی جس کی وجہ سے پی آئی اے کے مسافروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، مسافروں کا سامان بعدازاں پی آئی اے کی دوسری پرواز لے کر گئی،مسافروں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر احتجاج کیا اور ایمراٹس ایئر لائن عملے کی لا پروائی کی بھرپور مذمت کی،تاہم پاکستانی سفارتخانہ کی کوششوں سے مسافر اپنے گھر خیریت سے پہنچ گئے ہیں اور جن جن کا سامان ملیشیاء میں ائیر پورٹ پر رہ گیا تھا وہ بھی انہیں پہنچا دیا گیا ہے۔
مسافر سامان