نیول چیف کا رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

 نیول چیف کا رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اعلی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈررائل سعودی نیول فورسز سے بھی ملاقات کی، کمانڈررائل سعودی نیول فورسزوائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا،سربراہ پاک بحریہ کو رائل سعودی نیول فورسزہیڈکوارٹرز آمد پرگارڈآف آنرپیش کیا گیا،ترجمان نے بتایا کہ امیرالبحر کو رائل سعودی نیول فورسز اور آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی، نیول چیف نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا، اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون کیفروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیول چیف کا دورہ بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا اور مستقبل میں مثبت نتائج لائے گا۔
نیول چیف