یوٹیلیٹی سٹورز ریلیف دینے میں نا کا م، قیمتوں میں 60 روپے تک اضافہ 

یوٹیلیٹی سٹورز ریلیف دینے میں نا کا م، قیمتوں میں 60 روپے تک اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز عوام کو ریلیف دینے میں نا کا م، مہنگائی کی وجہ سے صارفین پریشان، مختلف کمپنیوں کی مصنوعات میں گزشتہ روز  60 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔مختلف کمپنیوں کی مصنوعات میں 60 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ دودھ 5 روپے فی لٹر مہنگا، قیمت 157 روپے لٹر ہو گئی۔ سرخ مرچ سوگرام کا پیکٹ 50 روپے مہنگا۔ قیمت 148 سے 198 ہو گئی، صابن اور شیمپو کی قیمت میں دس دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ اچار 60 روپے کے اضافے سے 320 روپے کلو ہو گیا۔جبکہ شہر میں پرچون میں چینی 95 روپے کلو فروخت ہو نے لگی ہے جس کی وجہ درآمدی چینی کی کھیپ کا ختم ہو نا ہے  قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ کرشنگ سیزن میں چینی کی قیمت 10 روپے کلو تک بڑھ چکی ہے اور حکومت نے 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز