ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، عبدالغفور حیدری 

 ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، عبدالغفور حیدری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
(آئی این پی)اسلام آبادجمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل نائب صدر پی ڈی ایم سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری  نے پارلیمنٹ کے سامنے خواتین اساتذہ کے احتجاجی کیمپ  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ  نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے محکمہ تعلیم جو کہ ریاست کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ٹیچرز کے ساتھ زیادتی نہایت شرم ناک ہے انہوں نے پچاس لاکھ گھروں کا بھی وعدہ کیا تھا ہم انتظار کر کے تھک گئے لوگ اب خودکشیاں کر رہے ہیں ملک دیوالیہ ہورہا ہے جی ڈی پی گروتھ زیرو پر چلا گیا ہے، صورتحال ایسی ہو رہی کہ کل کو آپ کو بھی تنخواہیں نہیں ملیں گی ان کے صلاحتیں نکل کر باہر آرہی ہے۔عبدالغفور حیدری کا کہناتھاکہ بہنوں اور  ماؤں کی باتیں سننے کے لیے بھی کوئی نہیں آیا۔ 
عبدالغفور حیدری