ہنگو،دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کا فرضی مشقوں کا آغاز
ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو میں پولیس کے فر ضی مشقیں۔دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پولیس کی فرضی مشقوں کاانعقادکیاگیا۔ضلع ہنگو کے مختلف مقامات پردہشت گردوں حملوں سے بہتر اندازمیں نمٹنے کے لیئے پولیس کی فرضی مشقوں کاانعقادکیاگیا۔کنٹرول روم کی ایک کال پرپولیس جوانواں نے چندہی منٹ میں سرکاری دفاترکوکورکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرہنگوضلع بھرمیں دہشت گردی کی واقعات سے احسن اورموثر اندازمیں نمٹنے کے لیئے اہم مقامات پرپولیس فرضی مشقوں کاانعقادکیاگیا۔پولیس فرضی مشقوں کے د ستوں کی قیادت انچارج آر آر ایف سکواڈ ایس آئی جمال خان کرر ہے تھے۔بھاری اورہلکے ہتیاروں سے لیس ریپٹ رسپانس فورس(ار ارایف)سکواڈکے دستوں نے موک ریہرسل میں حصہ لیتے ہوئے کنٹرول روم کی ایک کال پرپولیس یونٹس نے انتہائی برق رفتاری کیساتھ موک ریہرسل مقامات ڈی پی اوافس ہنگو'ماموں خوڑہ اورتھانہ دوابہ کوکورکرکے حالات کوقابوکرنے اورشرپسندو ں کے حملوں کو بہترانداذمیں پسپا کر نے کے لیئے عملی مظاہرے کئے۔اس موقع پرڈی پی اواکرام اللہ خان نے ریپٹ رسپانس فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اورجوانوں کے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کاتحفظ پولیس کااولین فرض ہے اور فرضی مشقوں میں حاصل کردہ تجربہ عوام کے تحفظ کی خاطربروئیکارلائیں۔ڈی پی اونے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی فرضی مشقوں کامقصد کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملے کی صورت میں اس سے بہتراورموثرانداذمیں نمٹنا' او اپنے ساتھی کی حفاظت کویقینی بنانا' سرکاری ونجی املاک کاتحفظ یقینی بنانامقصودہے۔
