ہنگو،منشیات سمگلر کو سات سال قید وجرمانہ
ہنگو(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورکزئی کے عدالت نے منشیات سمگلر کو سات سال قید اور تین لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنا دی اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے 8مئی 2019کو لوئر اورکزئی میں سمگلر خالد و لد گلی شاہ سکنہ تیراہ شلوبر ضلع خیبر کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ائس برآمد کی تھی ان کے خلاف 8مئی 2020کو 11AKPاور CNCA دفعات کے تحت ایف ائی ار علت نمبر37میں مقدمہ درج کیاتھا جس کے بعد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورکزئی کے عدالت نے منشیات سمگلنگ ثابت ہونے پر ملزم خالد و گلی شاہ سکنہ ضلع خیبر کو 7سال قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی انہوں نے کہاکہ سمگلر کا سزا پانا اورکزئی پولیس کی بہترین تفتیش کا نتیجہ ہے سزا پانے والے قیدی کو بنوں جیل منتقل کردیاگیاہے۔
