کیٹیگری سی ممالک کے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

 کیٹیگری سی ممالک کے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ، جنوبی افریقہ اور کیٹیگری ممالک سے آنے والے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔نئے سفری احکامات ڈائریکٹرایئر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن پاکستان عرفان صابر کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ نئی ایڈوائزری کے مطابق برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت کیٹیگری سی ممالک سے آنے والا فضائی عملہ منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونے پر پاکستان آسکے گا۔پی سی آر ٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہوگا۔ کورونا کی علامات نہ ہونے پر برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک کے فضائی عملے کو پاکستان آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ ہو گا۔ غیر ملکی فضائی مہمانوں کو ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گا۔ اس دوران تمام افراد پر کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا  لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ کیٹیگری سی میں فی الحال کوئی ملک شامل نہیں۔
 ایڈوائزری جاری