سوئٹز رلینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، سوئس سفیر 

سوئٹز رلینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، سوئس سفیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی)سوئٹزر لینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتاہے یہ بات سوئٹزر لینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سیرجٹ نے  سوئس بزنس کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ امتیاز حسین،پریذیڈینٹ نوید چوہدری،وائس پریڈینٹ محسن نتھانی، ایگزیٹو کمیٹی ممبر آصف اکرام،فرحت، مجتبیٰ رحیم اورکے ایم اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی اس موقع پر سفیربینڈکٹ ڈی سیرجٹ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا انتہائی اہم ملک ہے جس کے تجارتی اعتبار سے یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک سے قریبی تعلقات ہیں بینڈکٹ ڈی سیرجٹ نے کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس کی معیشت کورونا کی عالمی وباء کے باوجودبہتری کی جانب گامزن ہے چونکہ اس کی تجارتی پالیسیاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے نہایت پر کشش ہیں جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے انہوں نے کہاکہ کورونا کی وباء نے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث نہ صرف ہزاروں صنعتیں اور ادارے بند ہوگئے ہیں بلکہ لاکھوں افراد بے روزگار بھی ہوگئے ہیں اس موقع پرسوئس بزنس کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں سوئٹزر لینڈ پاکستان میں پہلے ہی کئی شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر چکا ہے جبکہ مزید شعبوں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے انہوں نے کہاکہ سوئٹزر لینڈ پاکستان میں جہاں دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ان میں سیاحت،صحت اور تعلیم شعبوں میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اس سے دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈ بڑھے گی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے 

سوئس سفیر