یو ایم ٹی کو تمام بین الاقوامی سطح پر فروغ دونگا؛ جرمن سفیر
لاہور (پ ر) پاکستان میں جرمنی کے سفیربرنارڈ شلا گیک اور جرمن ایمبیسی کے خصوصی نمائندے کرسچن بوئچر نے یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد شیروانی نے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد اور ریکٹر یو ایم ٹی کے ہمراہ معزز مہمانوں کا بر تباک استقبال کیا اور اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس دورے کا مقصد یو ایم ٹی او ر جرمن اداروں کے مابین باہمی وابط کو بڑھانااور یو ایم ٹی کے طلباء اور اساتذہ کے لئیے بین الاقوامی مواقع تلاش کرنا تھا۔پاکستان میں جرمنی کے سفیر جناب برنارڈ شلا گیک نے میعاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلباء کے دماغوں کو روشن کرنے کے حوالے سے یو ایم ٹی کی سینیئر مینجمنٹ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔انہوں نے جرمن اداروں کے ساتھ تعلیمی روابط کے فروغ کے حوالے سے یو ایم ٹی کو اپنی ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے یو ایم ٹی میں جرمن سٹڈی سینٹر کے تحت جرمن زبان کے فروغ کے حوالے سے بھی یو ایم ٹی انتظامیہ کے وژن کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ یو ایم ٹی کا دورہ ان کے لیئے اعزاز کی بات ہے اور وہ یو ایم ٹی کو معیاری تعلیم کی وجہ سے تمام بین الاقوامی سطح پر فروغ دینگے۔ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی نے جرمن ایمبیسڈر کو ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کی تعلیم کے میدان میں خدمات اور یو ایم ٹی کے جرمن اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔ عابد شیروانی نے بتایا کہ یو ایم ٹی جرمنی کی معروف ریاستی یونیورسٹیوں کے ساتھ کام کر رہی ہے جو کہ یورپ کی بہترین تعلیمی اداروں کے طور پر جانے جاتے ہیں۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر جناب برنارڈ شلا گیک کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی ٹیوٹہ(TEVTA) کے تعاون سے جرمن چیمبر آف کرافٹس اینڈ انڈسٹریز کے جرمن پیشہ ورانہ افراد کی زیر نگرانی تربیتی پروگرامز شروع کرنے جا رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت یو ایم ٹی کثیر صنعتی شعبوں میں ریجسٹرڈ کورسسز اور ڈپلومہ پروگرامز پیش کریگا جس کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوگی۔
ملاقات کے اختتام پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر جناب برنارڈ شلا گیک کو ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی اور ڈاکٹر محمد اسلم کے ہمراہ سووینیئر پیش کیا۔