نیسلے نے صاف ہنزہ کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کردیا

نیسلے نے صاف ہنزہ کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نیسلے پاکستان نے اپنے عالمی وژن کے مطابق  حال ہی میں ہنزہ میں پلاسٹک کے کچرے کی بیلنگ اور کمپریسنگ کیلئے مشین نصب کرکے کلین ہنزہ پراجیکٹ کے تحت اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے۔ کلین ہنزہ پراجیکٹ کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے ضلعی کونسل ہنزہ کے اقدام کا حصہ ہے جسے 2019 میں نیسلے پاکستان، گلگت  بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (GBWMC)  اورKADO  کے درمیان  اشتراک سے شروع کیا گیا۔کلین ہنزہ پراجیکٹ کے تحت ہنزہ کے ویسٹ کو الگ کرنے اوراسے ری سائکل کرنے کے قابل بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ سال 2021 میں 2 لاکھ کلو گرام پلاسٹک کو الگ کر نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ سال  2025تک اس ہدف کو 1000ٹن تک لے جایا جائے گا تاکہ ہنزہ کو کچرے سے پاک کرتے ہوئے ضلع میں پائیدار سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔ بیلنگ اینڈ کمپریسنگ مشین یونٹ کے افتتاح کرتے ہوئے فیض احمد، ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے کہا”ہم علاقے میں پائیدار سیاحت کے فروغ اور کلین گرین ہنزہ کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نیسلے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پلاسٹک کے کمپریسڈ کچرے کی گانٹھوں سے لدھے ٹرک کی ہنزہ سے باہر منتقلی سے ویسٹ کو کم کرنے میں مدد ملے گی اورگردشی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔“

 ویسٹ فری فیوچر کے عالمی ویژن کو اجاگر کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ امور اور پائیداری، نیسلے پاکستان نے کہا ”ہم پیکجنگ کی ویسٹ سے ہونے والے ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے اپنے اقدامات کو مزید تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ویژن یہ  ہے کہ ہماری  پیکجنگ کو نہ زمین اور نہ ہی سمندروں،جھیلوں اور دریاؤں میں ٹھکانے لگایا جائے۔“

انہوں نے کہا”۔پیکجنگ کی ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے اور ہم کچرے کو کم کرنے، دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے اسے ری سائیکل کرنے کے  بہترین حل تلاش کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہم نے سال2025 تک اپنی پیکجنگ ؎ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے اہم اہداف مقرر کئے ہیں اور یہ اقدام اس جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔“

قراقرم ہائی وے پر سطح سمند ر سے 2500میٹر کی بلندی پر  واقع۔ ہنزہ پاکستان کا انتہائی معروف اور پرکشش سیاحتی مقام ہے۔ صرف سال 2018میں 12 لاکھ سیاحوں نے اس علاقے کا دورہ کیا۔ 

 اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 12، ذمہ دارانہ استعمال اور پیداوار اور 17،  شراکت داری  کے مطابق اس منصوبے سے پیکجنگ ویسٹ  کو ٹھکانے لگانے کے انتظام کو بہتر بناتے ہوئے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے نیسلے پاکستان کی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

 عالمی سطح پر نیسلے پیکجنگ ویسٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے پیکجنگ کے نئے طریقہ، کچرے سے پاک مستقبل کا تعین کرنے اور نئی مثبت سوچ کو فروغ دینے کی اپنی  حکمت عملی کے تحت قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
 

مزید :

کامرس -