ہمیشہ کیرئیر میں معیاری کرداروں کو ترجیح دی، وہاج علی
لاہور(فلم رپورٹر)”گھسی پٹی محبت“میں اپنی کارکردگی سے مداحوں کے دل جیتنے والے وہاج علی ایک بار پھر سکرین پر اپنی جگہ بنانے کے لئے کمر بستہ ہیں، وہ ایک وجہ پر مبنی ڈرامہ "دل نا امید تو نہیں " میں باصلاحیت اداکارہ یمنہ زیدی اور ایک اور محبت کی کہانی ”فطور“ میں فیصل قریشی اور حبا بخاری کے مد مقابل نظر آئیں گے۔ ”دل ناامید تو نہیں“سماج سے متعلق ایک ڈرامہ ہے، انسانی اسمگلنگ اور بچوں سے بدسلوکی سمیت متعدد مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں وہاج علی نے جمشید کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک بہت حساس لڑکا ہے اورحالات و واقعات کا شکار ہوکراپنے پیاروں اور خود سے دور ہوتا جاتا ہے۔ جبکہ بکھرے موتی اور گھسی پٹی محبت میں ان کا کردار انتہائی مختلف ہے، ان ڈراموں میں وہ جذباتی اور مسائل پر مبنی معاشرے کے ایک فعال کردار کے طور پر دکھائی دیں گے۔
جبکہ دوسری جانب”فطور“ایک محبت کی کہانی ہے، جو کہ نئی محبت پر مبنی ہے، اور ماضی کی یادوں کے ساتھ جاری ہے۔ وہاج علی کا اپنے پراجیکٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بطور اداکارہ ان کہانیوں کا حصہ بننے پر یقین رکھتا ہوں جو فرق پیدا کریں، "دل ناامید تو نہیں "یقینا بالکل اسی طرح کی ایک کہانی ہے، میرے خیال میں ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم سب سچ کے ساتھ کھڑیں ہوں اور اس طرح کے مسائل کو منظر عام پر لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "فطور"ایک خوابوں کی کہانی ہے، جس میں بہت سے تجربہ کار اور باصلاحیت کاسٹ موجود ہے، اور میرے خیال میں ناظرین کو یہ دونوں ڈرامے ضرور دیکھنے چاہیے تاکہ وہ پوری طرح لطف اندوز ہوں اور بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملے۔ ”دل ناامید تو نہیں“کشف فاونڈیشن کے اشتراک سے تیار کیا گیا ڈرامہ ہے، جس کی ہدایات کاشف نثار نے دیں ہیں اور کہانی آمنہ مفتی نے تحریر کی ہے، جس کی کاسٹ میں یمنہ زیدی، نعمان اعجاز، یاسرا رضوی، سمیہ ممتاز، عمیر رانا، نادیہ افگن، نوید شہزاد اور نور الحسن شامل ہیں، جبکہ فطور کی ہدایات، رازِالفت، اور رمز عشق کی ہدایات دینے والے علی فیضان نے دیں ہیں اور اس کی کہانی زنجبیل عاصم نے تحریر کی ہے یہ ڈرامہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینرتلے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی مشترکہ پیش کش ہے، جس کی کاسٹ میں فیصل قریشی، حبا بخاری، اور کرن حق موجود ہیں۔
