فلم بینو ں کی واپسی کیلئے معیاری فلمیں بنائی جائیں، فضاء

  فلم بینو ں کی واپسی کیلئے معیاری فلمیں بنائی جائیں، فضاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل فضاء علی نے کہا ہے کہ فلم بینوں کی واپسی اوربحران کے خاتمے کے لئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپڑھے لکھے نوجوانوں کو انڈسٹری میں متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری  کے مسائل  اورسینکڑوں سینما گھروں کی تباہی کی وجوہات کوئی جاننا نہیں چاہتا، حالانکہ ان کے بارے میں نوجوان فلم میکرز کو ضرور جاننا چاہیے۔، تاکہ وہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کریں۔ 
ملک بھرمیں سینما گھروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جوکاروبارنہ ہونے کی وجہ سے پٹرول پمپ، پلازے اور دیگر کاروباری مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -