گلوکار میوزک کمپوزرسمیع خان نے لکس سٹائل ایوارڈ  جیت لیا

گلوکار میوزک کمپوزرسمیع خان نے لکس سٹائل ایوارڈ  جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار میوزک کمپوزرسمیع خان نے لکس سٹائل ایوارڈ اپنے نام کرلیا ان کو بیسٹ اوایس ٹی”رانجھا رانجھا کردی“ پر دیا گیاایک ملاقات کے دوران سمیع خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لکس ایوارڈ ملنا میری محنت کا واضح ثبوت ہے اپنے کام سے دلی لگاؤ ہے جس کی وجہ سے اس محنت کا پھل حاصل ہورہا ہے۔سمیع خان کا کہنا تھاکہااس وقت بہت سے ٹی وی ڈراموں سمیت فلموں کیلئے میوزک کمپوزراور بطور گلوکار حصہ لے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے میوزک سے وابستہ ہوں بہت سے پرائیویٹ میوزک ویڈیوز بناچکا ہوں۔


 ویڈیو سونگ ”یاد آؤنگا‘ سے  شہرت حاصل ہوئی۔
 انہوں نے کہا امید کرتا ہوں نیا سال شوبز اور میوزک انڈسٹری کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

مزید :

کلچر -