گٹار سٹ سجاد طافو نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
لاہور(فلم رپورٹر) نامور میوزک ڈہرایکٹر اور گٹار سٹ سجاد طافو نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا سجاد طافو نے گلوکاری کا آغاز اپنے خاندانی ماسٹر عبداللہ کے گانے "خان دے خان پرونے کوئی غریب دا یار نہیں " کا ریمکس تیار کر کے گایا۔
پہلی مرتبہ یہ گانا 1966 میں ماسٹر عبداللہ نے فلم ملنگی کے لیے گایا تھا۔
سجاد طافو نے حال ہی میں یہ گانا شاہی قلعہ میں سولو کنسرٹ کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی مزید آج کل مغتلف نجی چینل پر یہ گانے چل رہا ہے جسے بے انتہا مقبلولیت مل رہی ہے.
