مہنگائی میں اضافہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، شوبز شخصیات

مہنگائی میں اضافہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے روز مرہ ضروریات زندگی،پٹرول کی قیمتوں،بجلی اورگیس بلوں میں اضافہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ ا گر ملک میں حالات میں یہی رہے تواس میں کوئی شک نہیں کہ قوم اس ظلم اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کیلئے بھی تیار ہوں گے شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بجلی کے بل اتنے زیادہ آئے ہیں کہ بیان سے باہر ہے موجودہ حکومت اس بارے میں کچھ سوچے حکومت باتوں کی بجائے عمل کا مظاہرہ کرے۔امان اللہ،ڈی او پی خالد محمود،مدثر حسن قاسمی،گلفام خان،سید جہانزیب علی،اشرف خان ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشد چوہدری، چنگیز اعوان،حسن مراد،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی،شیراز علی،طالب حسین اور عدنان علی طالب کاکہنا ہے کہ پاکستانی قوم پہلے بدترین مسائل کا شکار ہے ان حالات میں پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم کی انتہاء ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس اضافے کو واپس لیں۔

 شوبز فنکاروں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے نعرے پر اقتدار میں آئے۔
 مگر اب ملک میں غر یب عوام کو نہ جانے کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ فنکاروں نے پٹرولیم کی قیمتوں اور بلوں میں اضافے کو ”مہنگائی بم“قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والی تحر یک انصاف قوم کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے؟پہلے ہی مہنگائی کی چکی پسنے والی قوم پر حکومت مظالم کی انتہائی کر رہی ہے۔

مزید :

کلچر -