کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے،ڈاکٹر شاہد صدیق

کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے،ڈاکٹر شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے،عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں،ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے،اپوز یشن یاد رکھے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا سیاست نہیں بے حسی اورسنگ دلی ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں کا مفاد قوم کی بھلائی نہیں بلکہ اپنی کرپشن چھپانا ہے۔ معیشت اور اداروں کو تباہ کرنے، ملک کو لوٹنے، پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے اب جمہوریت کے چیمپئن بن گئے ہیں حالانکہ ملک کا بچہ بچہ گواہ ہے کہ ان لوگوں نے اپنے دور اقتدار میں اداروں کو تباہ کیالہٰذاان کی سیاست ختم ہو چکی اور اب یہ ناکام لوگ ہیں،اپوزیشن کو آج کرپشن کیسزمیں ریلیف مل جائے توحکومت فرینڈلی ہو جائیگی۔