عظمت سعید کو براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے جسٹس(ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔براڈ شیٹ کیس کی تحقیقاتی کیلئے جسٹس(ر) عظمت سعید کو سربراہ بنادیا گیا ہے۔جسٹس (ر) عظمت سعید پاناما کیس میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کیخلاف فیصلہ دینے والے بینچ میں شامل تھے۔
جسٹس(ر)عظمت سعید شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعظم براڈ شیٹ کی تحقیقاتی کیلئے جسٹس(ر) عظمت سعید کا نام فوری واپس لیں۔براڈ شیٹ کی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے سینئرز ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن بنایا جائے۔براڈ شیٹ سکینڈل میں پاکستان کے اربوں روپے اجھاڑنے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔