قومی سلامتی کے ادارے دفاع وطن کیلئے سرگرم ہیں،لیاقت سیٹھی
لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ٹریڈرز الائنس کے سینئر وائس چیئرمین حاجی لیاقت علی سیٹھی نے پاکستان کے نئے شاہین تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے ادارے دفاع وطن میں ہمہ تن گوش اور مثالی کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔ پاک دھرتی پاک وطن پاکستان کا دفاع سالمیت اور استحکام سب سے پہلے اور سب سے بڑھ کر ہے۔ اسلام مذہب شریعت مطہرہ میں وطن پرستی اور جائے پناہ سے محبت اور وفاداری کی تلقین ہے۔ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور ناقابل تسخیر ہوتا دیکھ کر وطن دشمن عناصر ہواس باختہ ہو گئے۔
اور پاک دھرتی کے بیٹے جانثار اور جانباز مسرت و خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔