حکومت کسی صورت اپوزیشن کے دباؤ میں نہیں آئیگی،ام البنین
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحر یک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہا ہے کہ حکومت اور ملکی ادارے اپوزیشن کے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جماعتوں نے جن جن ملکوں سے پیسہ لیا ان ممالک کے نام حکومت کے علم میں ہیں، تعلقات کی وجہ سے نام نہیں لے سکتے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی پہلی اور آخری خواہش وزیر اعظم عمران خان سے این آر او لینا ہے جو انکو کبھی نہیں ملے گا 'نوازشر یف بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں کو تنقیدکا نشانہ بنا نے کی بجائے پاکستان آخر مقدمات کا سامنا کر یں۔
اپنے ایک بیان میں تحر یک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ اپوزیشن کو این آر او دینا ملک وقوم کیساتھ غداری ہوگی اس لیے اپوزیشن اپنی ذہن یہ بات نکال دیں کہ بلکہ ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کر یں گے اور پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے
