وقف املاک بورڈنے ایک سال میں 678ایکڑ اراضی واگزار کرائی

وقف املاک بورڈنے ایک سال میں 678ایکڑ اراضی واگزار کرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کی سال 2020میں چیئرمین ڈاکٹر عامراحمد کی ہدایات پر قبضہ گروپوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی گئیں۔بورڈ حکام نے یکم جنوری 2020سے 31دسمبر 2020کے دوران ایک سال میں مندروں اور گور و دواروں کے نام پر وقف 678۔ ایکڑ اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی۔جسکی مجموعی مالیت تقریبا 7070.4  ملین روپے بنتی ہے۔بورڈ ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ کے احکامات پر ملک کے 11اضلاع میں ناجائز قابضین کے خلاف منظم کاروائیاں کر کے مندراور گورو دواروں کے نام پر وقف پراپرٹیز کو واگزار کروایا گیا، ضلع حسن ابدال پہلے نمبر پر فیصل آباد دوسرے،لاہور چوتھے جبکہ ضلعی آفس کراچی پانچوں نمبر پر ہے۔۔ ترجمان بورڈ کا کہنا ہے کہ انتظامی امور اور بورڈ کی آمدن میں اضافہ کے لیے ایڈمنسٹریشن اور اکاؤنٹس برانچ سرگرم عمل ہے۔جسکی وجہ سے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی بھرپور طریقے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ادارے کے لئے کو بھی بہترہوا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔