فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،سعد رضوی
لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے سر براہ علامہ سعدحسین ر ضو ی نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطا لبہ پر چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں،ہم ملک کے آئین اور قانون کا احترام کر تے ہیں،حکومت اپنے معاہدے پر عمل کرے،اپنے والد کے مشن سے ایک انچ پیچھے ہٹا ہو ں اورنہ ہی ہٹو ں گا،حکمران ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں۔ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے مختلف اضلاع سے آئے ہو ئے تحریک لبیک کے رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔علامہ سعدحسین ر ضو ی نے کہاکہ حکومت نے ہمارے بزر گو ں سے جومعا ہدہ کیا ہے اس تاریخ تک ہم حکومت کیخلا ف سڑکو ں پر نہیں نکلنا چا ہتے،اگر حکومت نے کو ئی لالی پا پ دینے کی کو شش کی توپھرجو کچھ ہو گا اس کی ذمہ داری خودحکومت پر ہو گی۔
انہو ں نے کہاکہ ہم پرامن لو گ ہیں اس و طن کے ذرے ذرے سے ہمیں محبت اور پیار ہے کیونکہ اس کی بنیادو ں میں ہمارے بزرگو ں کا لہو شامل ہے،اس دھر تی کی حفا ظت کیلئے ہم سب کچھ قر بان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ر یا ست مد ینہ کے دعویدار حکمران ر سو ل اللہ ﷺ کی عظمت اورحرمت کیلئے پیارے نبیﷺ کے د شمنو ں سے تعلقا ت کو ختم کریں۔