بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے،عمر کسانہ
لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ہر روز ایک نئی بھارتی سازش بے نقاب ہو رہی ہے 'بدقسمتی سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھی پاکستانی مفادات کا تحفظ کر نے کی بجائے مودی کی ہم خیال بنی ہوئی ہیں۔ اپنے دفتر میں علما ء اکرام کے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت سمیت امن دشمن قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتیں۔
اور وہ ہمیشہ سے امن کے خلاف سازشیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور امن کا قاتل ہے ہماری افواج پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی بھارت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے اور امن کے قیام کے لئے پاکستان نے جو قربانیاں دی ہیں دنیا میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔
