فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں کہاں سے آئیں،عامر خلیل
لاہور(پ ر) تحر یک انصاف عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر عامر خلیل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان خود اپنی جماعت کے لئے سعودی عرب، لیبیا سمیت دیگر ممالک سے فنڈ لیتا رہا، قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں کہاں سے آئیں، اسرائیل وفد بھیجنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے پارٹی فنڈاکٹھے کئے، انہوں نے کہاکہ پورے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعلی کی قیادت میں جو کام آج ہو رہا ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
اپنے دفتر میں وفودسے گفتگو کے دوران عامر خلیل نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان غر یبوں کی ترقی کے لیے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کر رہے ہیں جو اپوزیشن سے ہضم نہیں ہو رہے تحر یک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے24گھنٹے متحد ہو کر کام کر رہی ہے اور ہر آنیوالا عوام کیلئے ریلیف لیکر آرہا ہے اور مسائل کو جڑوں سے ختم کرنے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کام ملکر کام کر رہی ہے اور عوام بھی حکومتی پالیسوں کیساتھ کھڑی ہے۔