حکومت نے بجلی مہنگی کر کے مہنگائی کو دعوت دی،اشرف بھٹی

    حکومت نے بجلی مہنگی کر کے مہنگائی کو دعوت دی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 95پیسے اضافہ کر کے  آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا  کیا ہے اور اس کا نتیجہ مہنگائی کے سونامی کی صورت میں سامنے آئے گا،مذکورہ اضافے سے تاجروں سمیت ہر طبقہ بری طرح متاثرہوگا اور کمزورطبقات کیلئے زندگی گزارنا محال ہو جائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنر ل محبوب سرکی، لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، نعیم بادشاہ،شہزاد بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ اس سے قبل بھی حکومت فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیبوں پر ماہانہ بنیادوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہی تھی اور اب بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 95پیسے اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ جب حکومت پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسز کی شرح میں اضافے پر گامزن ہو گی تولا محالہ مہنگائی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام دو وقت سے ایک روقت کی روٹی پر آ گئے ہیں اوران کا زندگی گزارنامحال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبسڈی کے نام پر اعدادوشمارکے گورکھ دھند ے کی بجائے اس فیصلے کوفی الفورواپس لینے کا اعلان کرے۔