حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،ذکر اللہ مجاہد

حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے کا اضافہ مسترد کرتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور بجلی کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے حکمران مزید مہنگائی کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور کے علاقائی ذمہ داران  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور مرزا عبدالرشید،امیر غربی لاہورعبد العزیز عابد، سیکرٹری غربی لاہور غلام حسین بلوچ او ر زونل امراء اور سیکرٹریز چوہدری عبدا لواحد، اکرم شاہین، اکرم مغل، نثار عابد شریک تھے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔