نیب روز سابق حکمرانوں کی کرپشن کی کہانیاں سامنے لا رہا ہے،محسن مزمل

نیب روز سابق حکمرانوں کی کرپشن کی کہانیاں سامنے لا رہا ہے،محسن مزمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف نشتر ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محسن مزمل نے کہا ہے کہ نیب ہر روزسابقہ حکمرانوں کی چوری کی کہانیاں سامنے لا رہا ہے، بے شرم اور ڈھیٹ سابقہ کرپٹ ٹولہ جھوٹ بولنے سے باز نہیں آرہا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی مجرم پارٹیاں بن چکی ہیں، پاکستانی قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، انہوں نے کہاکہ  ماضی کے حکمران قومی خزانے کو لوٹتے رہے ہیں ہم ملک کو خوشحال بنا رہے ہیں۔


 ' ہم نے قوم سے وعدہ کر رکھا ہے کہ انکو کر پشن 'مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائیں گے پاکستان کو در پیش مسائل کی بنیادی وجہ ماضی کے حکمرانوں کے اربوں ڈالرز کے قر ضے'کر پشن اور دیگر مسائل ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محسن مزمل نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی پالیسوں کی وجہ سے کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے مگر اپوزیشن ملک کو آگے بڑ ھنے سے روکنے کیلئے احتجاج کر رہی ہے ہم نے پہلے بھی ایسے عناصر کو ناکام بنایا ہے اور اب بھی اپوزیشن کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا عمران خان ہی 2023تک وزیر اعظم رہیں گے اور حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی رہے گی اور اپوزیشن کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔میڈیا سیل