رقم نہ دیتے تو روازانہ 5ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوتا، براڈ شیٹ نے نواز شریف کے 800ملین ڈالرز کے اثاثے ڈھونڈے، عدالت نے تسلیم کیا: عمرا ن خان 

  رقم نہ دیتے تو روازانہ 5ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوتا، براڈ شیٹ نے نواز شریف کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کے معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، یہ معاہدہ سابق صدر پرویز مشرف نے کیا تھا۔نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس بدنیتی پرمبنی ہے، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔براڈ شیٹ معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کے معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، یہ معاہدہ پرویز مشرف نے کیا تھا، براڈ شیٹ نے نواز شریف کے 800 ملین ڈالرز کے اثاثے ڈھونڈ کر نکالے، اس پر عدالت نے کہا کہ واقعی نوازشریف کے اثاثے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس پر معاہدے کے تحت حکومت کو رقم دینا تھی، اگر ادائیگی نہ کرتے تو ایک دن کا سود 5 ہزار پاؤنڈ دینا پڑتا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے پر کہا کہ بجلی کی قیمت اس لیے بڑھائی کہ ملک پر مزید قرضے نہیں چڑھا سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام فنڈنگ قانونی اور ریکارڈ پر ہے۔ مخالفین آج آجائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق الیکشن کمشنر تحریک انصاف کا دشمن تھا۔ ایک شخص پی ٹی آئی کا مخالف ہو، وہ تحقیقات کیسے کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن میں بدنیتی کی بنیاد پر کارروائی جاری تھی۔ موجودہ الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کو اعتماد ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور یہودیوں نے فنڈنگ کی ہے تو تفصیل سامنے آجائے گی۔وزیر اعظم سے پارٹی کے ریٹائر ہونیوالے سینیٹرز سمیت صوابی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور ظیبی گروپ کے وفد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،تفصیلات کے مطابق سینیٹر سجاد خان طوری سے ملاقات میں آئندہ سینیٹ انتخابات کی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں سینیٹ انتخابات میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ گواہ ہے، چاہتے ہیں کہ ایوانِ بالا کے قانون ساز شفاف طریقے سے منتخب ہو کر آئیں، حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی۔ملاقات میں قانون سازی میں مثبت اور موثر کردار سے آگاہ کیا۔پارلیمانی ممبران اورفیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این اے عاصم نذیر، ایم این اے خرم شہزاد اور شاہد نذیرنے ملاقات میں حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کی ترقی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صنعتی ترقی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم کو پاکستانی مصنوعات کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے سے بھی آگاہ کیا۔عمران خان نے صوابی سے تعلق رکھنے والے ممبرانِ پارلیمنٹ سینیٹر لیاقت ترکئی، ایم این اے عثمان خان ترکئی، صوبائی وزیر شہرام ترکئی، ایم پی اے محمد علی ترکئی اور معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر سے گفتگو میں کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے. عوامی نمائندوں کو اپنے حلقے کے لوگوں کی فلاح کیلئے قانون ساز اسمبلیوں میں آواز اٹھا کر مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں،حکومت بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی،پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے ظہبی گروپ کے وفد نے ملاقات کی جس میں ظہبی گروپ کے سی ای او تنویر حسین اعوان، ڈائریکٹر سلمان ناصر عبداللہ البدی اور پاکستان کے کنٹری ہیڈ محمد شہباز خان شامل تھے۔وزیر اعظم عمران خان کے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے ویژن اور بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری میں آسانیاں فراہم کرنے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے وفد نے مستقبل میں سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا  اورکہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کے حوالے سے اقدامات لائق تحسین ہیں۔سی ای او ظہبی گروپ نے  کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا ہے۔ وفد نے موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ظہبی گروپ کے لاہور میں اعلی تعمیراتی منصوبے مبارک سینٹر، جو گزشتہ 15سالوں سے التوا کا شکار تھا، کاآغاز کیا جا رہا ہے۔ وفد نے اس ضمن میں حکومت پاکستان کی جانب سے گروپ کو سرمایہ کاری کے حوالے سے آسانیوں کی فراہمی پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم 


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے، وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی اور پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں عوام کو سستی رہائش کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے پیشرفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ راوی سٹی کے منصوبے میں کنسلٹنٹس سے مذاکرات اور ڈیزائن کے حوالے سے امور آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، اجلاس کو ویسٹ واٹر پلانٹ کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا گیا کہ سرمایہ کاروں کی کانفرنس کے جلد انعقاد کے حوالے سے اقدامات لئے جا رہے ہیں، شرکا ء کو منصوبے میں اراضی کے حصول میں ہونے والی پیشرفت پر پر بھی آگاہ کیا گیا،سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے اور والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ اس منصوبے کی کمرشل، ریٹیل اور رہائشی زوننگ بین الاقوامی اعلی معیار کے تحت کی جا رہی ہے، تعمیرات کے حوالے سے ایک نئے تصور کے تحت اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی افادیت کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے عوام کیلئے یہ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا  بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے،اجلاس کو صوبہ پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں وزیراعظم کے وژن کے تحت کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ کم لاگت 3 سے 5 مرلہ گھروں کے یہ منصوبے ابتدا میں صوبہ کے 25سے 27اضلاع کے اطراف میں ہونگے اور بعد ازاں ان کا دائرہ کار 87مختلف لوکیشنز تک بتدریج بڑھایا جائے گا۔ حکومت پنجاب زمین فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ابتدائی مرحلے میں سرمایہ فراہم کرے گی اور اگلے مرحلے میں مورٹٹگیج فنانسنگ کے تحت سبسڈی فراہم کی جائے گی،وزیراعظم عمران خان نے غریب اور کم آمدن طبقے کے لئے اس منصوبے کی افادیت کے پیش نظر ٹائم لائنز متعین کرنے اورجلد آغاز کی ہدایت کی۔عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ خصوصاً گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزیر خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گزشتہ سات ہفتوں کے حساس قیمتوں کے اشاریے کی روشنی میں پیاز، ٹماٹر اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی۔اجلاس کو گندم کی ریلیز کے حوالے سے اقدامات پر بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو چینی کی درآمد کے حوالے سے ای سی سی کے فیصلے اور اس کے چینی کی قیمت میں کمی پر اثر ات پر بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل اور کم نرخوں  پر دستیابی کے حوالے سے تیاری اور بروقت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے عام آدمی کو اشیائے ضرور یہ کی دستیابی اور قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائیاجلاس کو آئندہ سال گندم کی پیداوار کی فورکاسٹ اور ضرورت کے مطابق درآمد کی تیاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
عمر ان خان 

مزید :

صفحہ اول -