آئی جی جیل خانہ جات جنوبی پنجاب کی آسامی کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال
لاہور (کر ائم رپو رٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات جنوبی پنجاب کی آسامی کیلئے ایک سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کر دی جس کی منظوری کے بعد آئی جی جیل خانہ جات کو تعینات کر دیا جائے گا بتایا گیا ہے کہ مذکورہ آسامی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے تین افسران کے نام اس آسامی کے لیئے ارسال کئے ہیں جن میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک، ڈی آئی جی عبدالرؤف اور ڈی آئی جی شوکت کے نام شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے جنوبی پنجاب کے لئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات جنوبی پنجاب کے تین اضلاع ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان کی جیلوں کے تمام اقسام کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔