سی سی پی او لاہور کا ڈی آئی جی آپریشنز دفتر کا دورہ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی آپریشنز دفتر کا دورہ کیا ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان،ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ، سی ٹی او لاہورکیپٹن(ر) سیدحماد عابد،ایس پی سکیورٹی لاہور سردار موارہن خان ودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے اشفاق خان نے سی سی پی او کواوپس روم،پولیس خدمت مرکز، سنٹرل ہَب سمیت دفتر کے دیگر شعبوں کا معائنہ کروایا انہوں نے سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر کوتمام برانچزمیں دفتری اموربارے بریفنگ بھی دی غلام محمود ڈوگر نے برانچوں کے انچارجز اور سٹاف سے ملاقات کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بہترین پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی کوطرہئ امتیاز بنانے کی ہدایت کی ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کا معیار مزیدبہتر بنانے کیلئے جدید لائحہ عمل اپنارہے ہیں سی ٹی اولاہور سید حماد عابد نے سی سی پی او کو ڈرائیونگ لائسنسنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
۔سرکاری امور میں بہتر نتائج کیلئے سٹاف اور افسران کو تمام تر وسائل فراہم کر رہے ہیں۔